سرفراز بگٹی

سرفراز بگٹی کا نواز شریف سے متعلق بیان پر یوٹرن

اسلام آباد (پا صحافت) نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے پہلے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وارننگ دی پھر یوٹرن لے لیا۔ سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز ایک پروگرام میں کہا تھا کہ نواز شریف ملزم کی حیثیت سے آئے تو گرفتار کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِ داخلہ نے بعد میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بیان کو سیاق سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن واپسی پر نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہو گا۔ خیال رہے کہ سرفراز بگٹی کو جواب دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سرفراز بگٹی بیان دینے سے پہلے شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ نواز شریف سے متعلق بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی  رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو 21 اکتوبر کو ایئر پورٹ سے کہاں جانا ہے؟ یہ ان کا اور عوام کا فیصلہ ہو گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سرفراز بگٹی صاحب نواز شریف کی نہیں ملک کی فکر کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے