حمزہ شہباز

میری کاوشوں کا محور عام آدمی کو ریلیف مہیا کرنا ہے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ میرا سب سے بڑا اور اولین ہدف و مقصد اس وقت مہنگائی کی ستائی عوام کو فی الفور ریلیف فراہم کرنا ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے عام آدمی کے لئے اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں کمی اور استحکام کے لئے جامع پلان طلب کرلیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں سستے آٹے کی فراہمی کے بعد وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ مزید کم کرنے کے لئے حکمت عملی طلب کی ہے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ہدایت جاری کی ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اور اسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں پرائس کنٹرول کے لئے مسلسل فیلڈ وزٹ جاری رکھیں اور تمام فیلڈ وزٹ کی تصاویر اور وڈیوز وقت و تاریخ کے ساتھ ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا میکنزم تشکیل دیا جائے، جس سے عام آدمی کو ضروری کچن آئٹمز مناسب نرخوں پر تسلسل کے ساتھ مل سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے