عطا تارڑ

عمران نیازی کے بنائے کیسز میں ہماری بے گناہی کے ثبوت آئے ہیں۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی جانب سے سیاسی انتقام کے لئے بنائے گئے کیسز میں ہماری بے گناہی کے ثبوت آئے ہیں اور ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت عطا تارڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے ہمارے خلاف جو کیسز بنائے گئے تھے ان میں ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوسکی ہے۔ مالم جبہ، پشاور بی آر ٹی، فارن فنڈنگ کیس سب کے سامنے ہے اور یہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور اور ڈاکو نکلے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ کی قیمتی گھڑیاں اور جواہرات بیچے گئے اور ان سے کالا دھند بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہلوں و نالائقوں نے ساڑھے 3 سال کوئی منصوبہ نہیں لگایا بلکہ لوٹ مار کی جس کا نقصان آج قوم برداشت کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے