مفتاح اسماعیل

ملکی انتظامی امور ٹھیک کرنا ضروری ہے ورنہ یہ ملک چلانا مشکل ہے۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملک کے انتظامی امور کو ٹھیک کئے بغیر ملک چلانا مشکل ہے، سب کو مل کر ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انتہائی مشکل وقت میں بجٹ پیش کیا ہے جب پاکستان ایک مشکل گھڑی میں کھڑا ہے۔ گزشتہ 30 برسوں میں اس سے زیادہ گھمبیر وقت کبھی نہیں دیکھا جہاں ایک جانب عالمی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے اور دوسری جانب حکومت یا انتظامیہ کی جانب سے مسائل کے حل کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں حکومت نے بجلی کے محکمے کے لیے 1100 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دی ہے، ہم کنزیومرز کو 100 ارب یونٹ بنا کر پہنچاتے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ ہم نے بجلی پر 11 روپے فی یونٹ سبسڈی دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال 4598 ارب کا مالی خسارہ ہے، 4 ہزار ارب سود کی ادائیگی پر چلے جائیں گے، وفاق کے پاس صرف ایک ہزارروپے بچتے ہیں، باقی رقم صوبوں کو چلی جائے گی، ہمیں اٹیک پرجاناہوگا، مشکل فیصلے لینے پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے