مرتضی وہاب

کراچی والے فیصلہ کریں گے کون سڑکوں پر گھوم رہا تھا کون نہیں، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کراچی میں حالیہ بارشوں سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ کراچی والے فیصلہ کریں گے کون سڑکوں پر گھوم رہا تھا، کون نہیں، پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو کریڈٹ لے رہے ہیں ان سے بھی پوچھیں لاہور میں بارشوں میں کیا ہوا؟

تفصیلات کے مطابق مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان  ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ وہ ادارے جنہیں کہا جاتا تھا کام نہیں کرتے، انہوں نے بارشوں میں کام کیا، پہلے وسیم اختر کو کہتے تھے لیکن اب میں بھی ان کی لسٹ میں آگیا۔

واضح رہے کہ مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ  وفاقی حکومت کچھ دیتی نہیں اور اب کے ایم سی قانون کے تحت ٹیکس لے رہی ہے، اب کوئی میئر آئے گا تو کام کرنے کے لیے کے ایم سی کے اکاونٹ میں پیسے ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی ادارے کراچی میں کام کرتے ہیں انہیں بھی حصہ ڈالنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے