رضا ربانی

میثاق جمہوریت کے بغیر میثاق معیشت بے سود ہوگا۔ رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ میثاق جمہوریت کے بغیر میثاق معیشت بے سود ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ اور سینیئر رہنما پی پی پی سینیٹر رضا ربانی نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں کٹھ پتلیاں بھی بیٹھی ہیں، ملک میں کنٹرولڈ جمہوریت ہے۔ 75 سال کے نظام پر ہمیں شرم نہیں آتی ہے۔

رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت قومی ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے، سیاسی پارٹیوں کے درمیان ایک نیا میثاق جمہوریت ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتوں کو مل کر میثاق جمہوریت ٹو پر سائن کرنا چاہیے، نئے میثاق جمہوریت کے بغیر میثاق معیشت بے سود ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے