عارف علوی نے کبھی صدر کے عہدے کا پاس نہیں رکھا، بلال اظہر کیانی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ عارف علوی نے کبھی صدر کے عہدے کا پاس نہیں رکھا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ عارف علوی ایک جماعت اور ایک گروہ کے آلہ کار کا کردار ادا کرتے رہے، سابق صدر عارف علوی کا دور آئین و قانون شکن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، عارف علوی نے صدر کے طور پر جمہوریت کا قتل کیا، ان کے دور میں ایوانِ صدر آرڈیننس کی فیکٹری بنا رہا۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ایوان صدر میں ایک ملاقات کرائی جس کے بعد غیر قانونی طور پر دو صوبوں کی اسمبلیاں توڑی گئیں، آصف زرداری کے انتخاب کے بعد ایوان صدر میں سیاہ دور کا اختتام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کوئی بھی جماعت واضح مینڈیٹ نہ لے سکی، ہم نے ہر جماعت کے مینڈیٹ کا احترام کیا۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ ایک گروہ نے کسی سے بھی بات کرنے سے انکار کیا، ہم نے ملک کے حالات دیکھتے ہوئے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے بات کی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتائج مختلف سروے کے مطابق آئے، ن لیگ کو توقعات سے کم نشستیں ملیں، مرکز میں شہباز اور پنجاب میں مریم نواز کی حکومت عوام کے مسائل حل کرتی رہے گی۔ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ایف بی آر اصلاحات اور غربت میں کمی کیلئے کام جاری رہے گا، اتحایوں سے مل کر سیاسی و معاشی استحکام کیلئے کام کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے