بلاول بھٹو

نوازشریف کو عوام اور ملک کی نہیں بلکہ چوتھی بار وزیراعظم بننے کی فکر ہے۔ بلاول بھٹو

حیدرآباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو عوام اور ملک کی نہیں بلکہ چوتھی بار وزیراعظم بننے کی فکر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدر آباد میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ وہ آپ کے مسائل اور مشکلات کو نہیں سمجھتے، میں اپنا عوامی معاشی معاہدہ پیش کرنے آیا ہوں، ہم نے وفاقی حکومت سنبھالی تو تمام 10 نکات پر عمل کروں گا۔ کوئی مذہب کی بنیاد پر کوئی لسانیت کے نام پر تقسیم چاہتا ہے، پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنا چاہتی ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، ہم آپ کے ووٹ کے ذریعے مقابلہ کریں گے، آپ نے ووٹ کی طاقت سے نفرت کی سیاست کو دفن کرنا ہے۔ حیدرآباد کے عوام نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، عوام کے تعاون سے شہر میں جیالا میئر منتخب ہوا، آپ پیپلزپارٹی کے مدمقابل جماعتوں کی اصلیت سے واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے 90ء کی دہائی میں جو کیا سب جانتے ہیں، آپ ان کی نفرت اور تقسیم کی سیاست سے واقف ہیں، ہمارے مخالفین تشدد، نفرت اور تقسیم کی سیاست جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے