مریم اورنگزیب

یہ ایک کرپٹ ٹولہ ہے اور عمران خان اس کے سرپرست ہیں، مریم اورنگزیب نیب پر برہم

لاہور (پا ک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو آڑے ہاتھوں لے لیا، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ ایک کرپٹ ٹولہ ہے اور عمران خان اس کے سرپرست ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لاہور اور پنجاب نیب فارغ ہو چکی اس لئے اب راولپنڈی نیب سے طلبی کی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت اور نیب کو آڑے ہاتھوں لے لیا، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 3.3 ٹریلین کے منصوبے لگانے والے پر 45 لاکھ کے پودے لگانے کا الزام لگایا گیا، نیب نیازی گٹھ جوڑ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے بعد عمران ایف آئی آر گٹھ جوڑ شروع ہو گیا، جبکہ  مافیاز کی جیبیں بھرنے والوں کو انعام دیا جاتا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  ان تین برسوں میں نیب، عمران خان اور شہزاد اکبر سب تھک گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے