سراج الحق

پی ٹی آئی نااہلوں کا ٹولہ ہے، جس کے پاس ویژن ہے نہ صلاحیت۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نااہلوں کا ٹولہ ہے جس کے پاس کوئی ویژن ہے اور نہ ہی ملک چلانے کی صلاحیت ہے۔ قوم کو اس ٹولے سے نجات دلانا واجب ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے منصورہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 نومبر ملک کی تاریخ کا سیاہ دن تھا۔ 6 گھنٹے کے اجلاس میں 3 گھنٹے ارکان اسمبلی ایک دوسرے کو زد و کوب کرتے رہے اور اگلے 3 گھنٹوں میں 37 قانون پاس ہو گئے۔ قوم کے نمائندوں نے قوم کے مستقبل سے متعلق ہر قانون کو چھ منٹ دیے۔ قوم نے حکومتی ہتھکنڈوں کو مسترد کردیا۔ اس ملک کے عوام آئندہ الیکشن کو قبول نہیں کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ الیکڑونک مشین کے بارے میں جس طرح عمران خان نے کارروائی کی اب اس سے انہوں نے آنے والے الیکشن کو بھی متنازع بنایا ہے۔ جمہوریت کے نام پر ہماری حکومت نے جو کچھ کیا اس سے جمہوریت پر بدنما داغ لگ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے ٹولے نے غریب عوام کے ارمانوں کا خون کردیا۔ یہ وہی لوگ ہیں جن کے نام کبھی پاناما لیکس میں آتے ہیں کبھی پینڈورا پیپرز کی زینت بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے