خواجہ سعد رفیق

یہ سیاست دان نہیں یہ پی ٹی آئی کی آر ایس ایس ہے، سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے بچے بچے کو پتا ہے عمران خان نے توشہ خانہ سے کیا کیا چوری کیا، یہ خود کو قانون، آئین اور عدالت سے بالا سمجھتے ہیں۔ سعد رفیق نے کہا ہے کہ یہ سیاست دان نہیں یہ پی ٹی آئی کی آر ایس ایس ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے جاری بیان میں کہا کہ پولیس والے عدالت کے حکم کی تعمیل کے لیے گئےجن پر تشدد کیا گیا۔ ہم نے بھی سارے تماشے بھگتے، کبھی روئے نہیں، عام آدمی کے لیے اور پاکستان جبکہ عمران خان کے لیے اور پاکستان ہے۔ انہوں نے اداروں کے خلاف عام شہریوں کو لا کھڑا کیا ہے۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ایک ٹرم کے لیے نااہل کیا تھا، دو اداروں کا معاملہ ہے ایک الیکشن کمیشن دوسرا سیشن کورٹ۔ عمران خان کو سیشن کورٹ میں پیش ہونا تھا لیکن نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے