پرویز رشید

صدر عارف علوی امریکیوں سے مل کرپاکستانیوں کی بتیسیاں نکلوانے کا دھندہ کر رہے ہیں۔ پرویز رشید

لاہور (پاک صحافت) پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نہایت ہی افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ملک کا صدر امریکیوں کے ساتھ مل کر پاکستانیوں کی بتیسیاں نکلوانے کا دھندہ شروع کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ وہ یورپ جسے عمران خان جانتے ہیں یا وہ ریاستِ مدینہ جس کا خواب وہ عوام کو دکھاتے ہیں، وہاں اگر کوئی صدر سرکاری دفتر میں نجی کاروباری دستاویزات معاہدے کا گواہ بنا ہوتا تو جیل کی ہوا کھاتا۔

پرویز رشید کا مزید کہنا ہے کہ ہم تو یہ سمجھتے تھے صدر علوی صرف آرڈیننس جاری کرنے والی فیکٹری ہیں، اب پتہ چلا صدر عارف علوی امریکیوں سے مل کر پاکستانیوں کی بتیسیاں نکلوانے کا دھندہ شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری لوگو والے سبز میز پوش پر نجی کاروباری دستاویزات پر معاہدہ ہوا، جو آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ پرویز رشید نے صدر مملکت کے بیٹے کی گورنر ہاوس میں امریکی کمپنی سے معاہدے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے