مولانا فضل الرحمن چوہدری برادران

مولانا فضل الرحمن کی چوہدری برادران سے اہم ملاقات

لاہور (پاک صحافت) اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے لئے حکومتی اتحادی جماعتوں سے بھی رابطے شروع، مولانا فضل الرحمن نے چوہدری برادران سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہی سے ان کی رہائشگاہ پر ایک اہم ملاقات کی ہے۔ جس میں تحریک عدم اعتماد کے متعلق بھی باہمی مشاورت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ چوہدری برادران نے تحریک عدم اعتماد کے متعلق کہا کہ پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام سے دیرینہ مراسم ہیں، ملک کے لیے جو بہتر ہوگا وہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے