کورونا وائرس

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 41 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) کورونا وائرس کی نئی لہر روز بروز شدت اختیار کررہی ہے جس سے اموات کا سلسلہ اب تک تھم نہیں سکا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید اکتالیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 206 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 83 ہزار 798 ہوگئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 55 ہزار 304 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.79 فیصد پر پہنچ گئی۔ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 41 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 772 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ اس مہلک وبا میں مبتلا ہونے سے بچا جاسکے۔

 

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے