مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان کی کابل میں ملا عبدالغنی برادر، ملا یعقوب اور سراج حقانی سے ملاقاتیں

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن نے دورہ کابل میں افغانستان کے نائب وزیراعظم ملاعبدالغنی برادر، وزیر دفاع ملایعقوب اور وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن 7 جنوری کو افغان حکومت کی دعوت پر کابل پہنچے تھے جہاں انہوں نے طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخونذادہ، وزیراعظم سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔ اپنے دورے کے آج آخری روز بھی سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے افغان نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیردفاع ملا یعقوب، وزیرخارجہ ملا امیر متقی، وزیر تجارت سمیت دیگر وزرا موجود تھے جبکہ نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برابر نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا۔

جے یو آئی اعلامیے کے مطابق ملاعبدالغنی برادر نے مولانا فضل الرحمن کے دورے کو دونوں ممالک کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ وزیر دفاع ملا یعقوب نے بھی مولانا فضل الرحمان کے دورے کو وقت کی مناسبت قرار دیا۔

اس مو قع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ امارت اسلامی کی اپنی ایک تاریخ ہے، ہمارے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو حل کرنا ہے، پاکستان کی خواہش ہے افغانستان کے ساتھ تجارت قانونی طور پر ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے علما امارت اسلامیہ کے ساتھ ہیں، ہمارا دورہ جذبہ خیرسگالی کے تحت ہے۔ ملاعبدالغنی برادر نے گفتگو میں کہا کہ افغانستان محفوظ اور پر امن ملک ہے اور آپ کے دورے کے مثبت اثرات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے