مریم نواز

مریم نواز کی سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار پر سوالات کی بوچھاڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن  کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ مریم نواز نے ثاقب نثار سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ثاقب نثار بتائیں کہ کس نے انہیں کہا کہ عمران خان کو لانا ہے، بتائیں آپ کو کس نے مجبور کیا کہ نواز شریف اور مجھے سزا دیں، ثاقب نثار بتائیں کہ آپ غیر قانونی اقدامات پر کیوں مجبور ہوئے اور وہ کون تھا جسے آپ بطور چیف جسٹس انکار نہیں کر سکتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےاسلام آباد میں سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی آڈیو لیک ہونے سے متعلق اہم پریس کانفرنس کی، جس کے دوران مریم نواز نے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔  ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ ’’کیا کوئی اور ویڈیوز بھی آ رہی ہیں؟‘‘ کے جواب میں کہا کہ مزید ویڈیوز آنے کا مجھے تو علم نہیں ہے لیکن جب گناہ ہوتا ہے تو اس کا ثبوت بھی کہیں نہ کہیں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے اس موقع پر مزید کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا تھا کہ یہ آواز ان کی نہیں ہے، ثاقب نثار کو آج نہیں تو کل سچ بتانا پڑے گا، پہلی گواہی شوکت عزیز صدیقی صاحب کی تھی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ آڈیو کو جھوٹ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم آڈیو کے ساتھ امریکی فارنزک رپورٹ بھی ہے۔ یہ نواز شریف اور نون لیگ کے حق میں پانچویں گواہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ اپنا پہلا دروہ کل کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے پہلے غیر ملکی دورے پرکل روانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے