ترجمان دفتر خارجہ

امید ہے عالمی برادری جنیوا کانفرنس میں پاکستان کی مدد کرے گی۔ ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امید ہے عالمی برادری جنیوا کانفرنس میں پاکستان کی مدد کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو کے لیے 9 جنوری کو جنیوا میں عالمی کانفرنس ہوگی، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کریں گے۔ کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان میں سیلاب کی صورت حال پر بحث ہوگی جبکہ عالمی رہنما اور معاشی ادارے و این جی اوز کے نمائندگان بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ معاشی معاملات سمیت اہم امور پر بات چیت جاری رہتی ہے۔ معاشی معاملات پر دوست ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے رابطوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ہفتے 4 معصوم کشمیریوں کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے