مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان کا صدارتی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمان نے صدارتی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے، پارلیمنٹ میں بیٹھنے کا فیصلہ مرکزی کونسل کرے گی۔ 2018 میں ہم اسمبلی میں تھے لیکن احتجاج بھی کر رہے تھے، آج موقف کیسے تبدیل ہوگیا۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ پارٹیوں کو امیدوار بھی وہ دیتے ہیں، اگر اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ہو تو انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں۔ آنے والے دنوں میں سسٹم میں رہنے والے روئیں گے، الیکشن میں ایسے لوگ کامیاب ہوئے جو مہم میں نظر نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں عوام کے 6 نمائندے ہونے چاہئیں، ہم سسٹم سے باہر اور ملک میں بیٹھے ہیں۔ چاہتے ہیں تمام معاملات بہتر طریقے سے چلیں، آئین اور قانون کے مطابق کام ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے