بلاول بھٹو

گیس بحران سمیت دیگر مسائل سے نجات کا حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے، بلاول

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں گیس بحران پر انتہای تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو نااہل حکومت قرار دے دیا۔ پی پی چیئرمین کاکہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان مسلسل بحرانوں کو جنم دے کر عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، گیس کے بحران سمیت دیگر مسائل سے نجات کا حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں گیس بحران سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان ایک وقت کے کھانے کے لیے در بدر شہریوں سے معافی مانگیں، اگر حکومت بر وقت ایل این جی منگوا لیتی تو آج ملک میں گیس کی قلت نہ ہوتی۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین نے جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کر لیا جاتا تو آج ملک میں توانائی کا بحران نہ ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی نا اہلی کے سبب آج صنعتیں اپنے ایکسپورٹ آرڈرز تک پورے نہیں کر پا رہی ہیں۔ پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ گیس مہنگی کر کے بھی عوام کی پہنچ سے دور کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے