اعظم نذیر

پی ٹی آئی کو ہر معاملے میں ریلیف مل رہا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ

حافظ آباد (پاک صحافت) اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ان کے انتخابی نشان سے لے کر ہر معاملے میں عدالتوں سے ریلیف مل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کیس کا بینچ صرف نواز شریف کے لیے قائم نہیں کیا گیا، چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں اُمیدواروں کی تاحیات نااہلی کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا احسن اقدام ہے، تاحیات نااہلی کے اس فیصلے کی ترمیم سے نہ صرف نواز شریف بلکہ 100 کے قریب پارلیمنٹرین کو فائدہ ہوگا اور کئی نئے آنے والے اراکین اسمبلی بھی اس سے فائدہ حاصل کریں گے۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ کسی عدالتی فیصلے سے اگر ابہام پیدا ہوتا ہو تو پارلیمان قانون سازی کے ذریعے اسے درستی کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ الیکشن کمیشن کے سیکشن 232 میں کی جانے والی ترمیم کے عدالتی فیصلے کی تشریح اور وضاحت کی گئی، چیف جسٹس آفس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تا حیات نااہلی کیس کی سماعت اس لحاظ سے بھی درست ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدوار، آر اوز اور لیکشن کمیشن کے متضاد فیصلوں سے بچ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مکمل طور پر لیول پلیئنگ فیلڈ دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کو ان کے انتخابی نشان سے لے کر ہر معاملے میں عدالتوں سے ریلیف مل رہا ہے اور خاص بات یہ ہے کہ چھٹی کے روز بھی پشاور ہائیکورٹ سے ان کی حمایت میں فیصلہ دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کو مقدمات میں ضمانتیں مل رہی ہیں، ان کے حق میں فیصلے آرہے ہیں اور اب نجانے وہ کس طرح کی لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے