راجہ پرویز اشرف

حکمران بستر باندھ لیں، اسلام آباد خالی کرنے کا وقت آچکا ہے۔ راجہ پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری مزید برداشت نہیں کی جاسکتی، حکمران اپنا بستر باندھ کر گھر جانے کی تیاری کریں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت خارجہ اور داخلہ محاذ پر ناکام نظر آتی ہے، قومی بینک کو اربوں روپے کے جرمانے سے منی لانڈرنگ کے خلاف کوششوں کو دھچکہ لگا، اقدام ایسے وقت میں ہوا جب وزیراعظم روس کے دورے پر ہیں۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک پارلیمنٹ کو وضاحت دیں، امریکی اقدام سے اسٹاک مارکیٹ کریش ہوئی، مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ نکموں کے ٹولے نے ملک کو عالمی تنہائی میں دھکیل دیا ہے۔ پیپلز پارٹی اپوزیشن سے ملکر نالائقوں کے ٹولے کو گھر بھیجے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے