مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان کا انتخابات مؤخر کرنے کا مطالبہ

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ان حالات میں کیسے انتخابات ہو سکتے ہیں، الیکشن چند دن مؤخر ہو جائیں تو کوئی حرج نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے انتخابات مؤخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند ماہ قبل باجوڑ میں ہمارے 73 ساتھی شہید ہوئے، رات کو جو واقعہ ہوا یہ بے امنی کا واقعہ ہے، میں گھر میں تھا، رات کے واقعے میں ہماری گاڑیوں پر گولیاں لگیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں جانا چاہتے ہیں لیکن ماحول بھی ہونا چاہیے، ان حالات میں کیسے انتخابات ہوسکتے ہیں، الیکشن کمیشن ہماری درخواست پر غور کرے۔ کاغذات صرف پی ٹی آئی کے مسترد نہیں ہوئے، لیول پلیئنگ فیلڈ صرف ایک پارٹی کی بات نہیں، 2 صوبوں کو بھی یکساں پرامن ماحول فراہم کیا جائے

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار بھی سیکیورٹی کے حوالے سے پریشان ہیں۔ ہم الیکشن چاہتے ہیں یہ آئینی تقاضا ہے، لیکن اگر ٹرن آؤٹ کم ہوا تو یہ دھاندلی کا امکان پیدا کرے گا، ملک میں گزشتہ چار سالوں میں معیشت تباہ ہوئی، ہم نے گزشتہ 15 ماہ میں ملک کو دیوالیہ پن سے نکالا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے