تعلیمی ادارے

سندھ حکومت کا 30 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے 30 بروز پیر سے صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،  تاہم اسکول میں تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن ضروری ہوگی۔ سندھ حکومت کے مطابق تمام ادارے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھول دیے جائیں گے۔ ہفتے میں چھ دن اسکول کھلیں گے، تین دن  پچاس فیصد جبکہ تین دن  باقی پچاس فیصد بچوں  کی کلاسز ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق سندھ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر سے 100 فیصد ویکسینیٹد اسٹاف والے اسکول کھولے جا سکیں گے۔ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ والدین کو اسکول مالکان ویکسینیشن کے حوالے سے آگاہی دیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب  سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق والدین کو آگاہی دی جائے گی کہ ویکسین لگوا کر ویکسینیشن کارڈ اسکول میں جمع کروائیں۔ خیال رہے کہ اسکولوں میں  کورونا اور ویکسینیشن  کی صورتحال کا جائزہ صرف او صرف محکمہ تعلیم کی کمیٹی ہی لے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے