امدادی کھیپ

پاکستان نے غزہ کے عوام کیلئے امدادی سامان کی تیسری کھیپ بھجوا دی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے غزہ کے عوام کیلئے امدادی سامان کی تیسری کھیپ بھجوا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضروری امدادی سامان اور ادویات پاک فضائیہ کے طیارے سے روانہ کی گئیں۔ غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 21 ہزار 820 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

غزہ کیلئے امدادی سامان لے جانے والے پاک فضائیہ کے ایلیوشین 78 ٹرانسپورٹ طیارے نے نور خان ایئر بیس سے اڑان بھری۔ یہ طیارہ 20 ٹن سے زائد ضروری امدادی سامان اور ادویات لے کر مصر کے الاریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے گا جہاں سے امدادی سامان غزہ میں پہنچایا جائے گا۔

نور خان ایئر بیس سے امدادی سامان بھیجنے کے موقع پر نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، پاکستان میں فلسطین کے سفیر اور مسلح افواج کے افسران موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جیلانی عباسی جیلانی نے انصاف اور انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھنے کے ساتھ غزہ کے عوام کو انسانی امداد کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کے لیے مزید انسانی امداد کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے