فضل الرحمان

موجودہ وزیراعظم کو ہٹا کر مجھے وزیراعظم کے منصب پر بٹھاؤ :مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وزیراعظم کو ہٹا کر مجھے وزیراعظم کے منصب پر بٹھاؤ تاہم آرمی چیف کی جگہ پربیٹھنے کا کبھی تصور بھی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم رہنماؤں کے بیانات پر کہاجاتا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ گئی ہے، جبکہ یہ خواب کبھی ان کا شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، ہم اعتماد کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ وابستہ ہیں۔خارجہ پالیسی اس وقت کی حکومت کمانڈ کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کے سربراہ نے 70 فیصد مقاصد حاصل کرنے کا دعوی کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے،ایران، افغانستان انڈیا کے کیمپ میں ہے،چین سی پیک کی وجہ سے ناراض ، سعودی عرب ، یواے ای دور چلا گیا، ملائیشیا جہاز روک رہا ہے، اس کو دیکھیں تو ہم عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنے لوگوں پر اعتماد نہیں ہے، ان کو پتا ہے کہ یہ ہمارے لوگ نہیں ہیں۔ایک سوال، شیخ رشید کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ہے، کے جواب میں کہا کہ شیخ رشید کے ساتھ ساری زندگی ہاتھ ہوتا رہا ہے، شیخ رشید اب ہاتھ کا عادی ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہماری جنگ نہیں، ہماری شکایت اور گلے شکوے ہیں ، اس وقت قوم پر جو بھی مصیبت مسلط ہے، وہ خود کو ذمہ دار تسلیم کریں، بطور ایک سیاسی کارکن کہہ سکتا ہوں کہ اس وزیراعظم کو ہٹا کر وزیر اعظم کے منصب پر میں نے بیٹھنا ہے، کیامیں کبھی یہ سوچ سکتا ہوں کہ میں آرمی چیف کی جگہ بیٹھنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرمی ہاؤس میں جانا چاہتا ہوں، یہ تصور ہی نہیں ہے، پھر میں کیوں کہوں؟ ان کو ہمارے ساتھ جنگ نہیں لڑنی چاہیے، یہ آپ کے فائدے میں نہیں ہے، ہم کہتے ہیں آپ ریاستی ادارہ ہیں، ہماری سوچ کا احترام ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے