مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے دہشت گردانہ کاروائی کرتے ہوئے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے دہشت گردانہ کاروائی کرتے ہوئے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

سرینگر (پاک صحافت) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع میں ترال کے علاقے منڈورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی، بھارتی فوجیوں نے شوپیاں، پلوامہ، بارہمولہ، راجوری اور دیگر علاقوں میں بھی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی پولیس نے بارہمولہ کے علاقے Patushahi میں واقع چوکی سے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیاہے۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری مولوی بشیر احمد نے سوپور میں ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سخت نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا حق خوداردیت دلانے کیلئے اپنا کردار کرے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے کبھی بھی اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو قبول نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ طاقت کے نشے میں دھت بھارتی استعمار نے گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے کے دوران کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے کیلئے ظلم وتشدد کا ہر ہتھکنڈہ استعمال کیا تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام نے بھارتی تسلط سے آزادی کے عظیم مقصد کے حصول تک اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں غلام محمد خان سوپوری اور خواجہ فردوس نے سرینگر سے جاری اپنے الگ الگ بیانات میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں قید کشمیری سیاسی نظربندوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری نظربندوں کو جیلوں میں علاج معالجے اور مناسب خوراک سمیت تمام بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے۔

جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں امید ظاہر کی کہ صدر بائیڈن کی زیر قیادت امریکی انتظامیہ کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر کو اسکے تاریخی تناظر میں حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین جمشید حسین اور جنرل سیکرٹری ثناء احمد کے ساتھ آج اسلام آباد میں ایک خصوصی نشست کے دوران انہیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بے گناہ لوگوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا۔

حریت رہنمائوں نے کہا کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی شناخت اور آبادی کے تناسب کو نقصان پہنچانے پر تلی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بائیڈن

سی این این: بائیڈن کو زیادہ تر امریکیوں سے پاسنگ گریڈ نہیں ملا

پاک صحافت ایک نئے “سی این این” کے سروے کے مطابق، جب کہ زیادہ تر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے