پی ڈی ایم کے سربراہ نے 70 فیصد مقاصد حاصل کرنے کا دعوی کر دیا

پی ڈی ایم کے سربراہ نے 70 فیصد مقاصد حاصل کرنے کا دعوی کر دیا

اسلام آباد(پاک صحافت) اپوزیشن پارٹی  پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اہم دعویٰ کرتے ہوئے کہا  کہ ان کی تحریک اپنے  70 فیصد مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے انہوں نے یہ دعویٰ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ  مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد متفق ہے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، پی ڈی ایم کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والے غفلت کی نیند سو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کے 5 فروری کے جسلے کا مقام تبدیل

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کی تحریک نے اپنے 70 فیصد مقاصد پورے کرلیے ہیں جبکہ 4 فروری کے سربراہی اجلاس میں مزید اہم فیصلے کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے تحریک عدم اعتماد سے متعلق بیان سے پیدا صورتحال پر گزشتہ روز اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے بڑوں سے رابطہ کیا تھا۔

اس موقع پر آصف علی زرداری نے سینٹ الیکشن میں زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی کےلیے اپوزیشن اتحاد کو مشترکہ امیدوار میدان میں اتارنے کی تجویز بھی دی۔نواز شریف اور آصف علی زردری سے گفتگو کے بعد مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے لیکن پورا ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری سے رابطہ کرلیا۔فضل الرحمٰن نے پہلے نوا زشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حکومت کے خلاف تحریک کی حکمت عملی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نواز شریف سے گفتگو کے بعد پی ڈی ایم سربراہ نے آصف علی زرداری سے سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے