ترجمان پاک فوج

افواج پر انگلیاں اٹھانے والوں کو حکومت بہتر جواب دے رہی ہے: جنرل بابر افتخار

راولپنڈی (پاک صحافت) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ جہاں پر جواب دینے کی ضرورت پڑتی ہے پاک فوج جواب دیتی ہے، جو انگلیاں اٹھاتے ہیں حکومت انہیں بہتر جواب دے رہی ہے، غیر ضروری چیزوں کا جواب نہیں دینا چاہتے۔

تفصیلا ت کے مطابق  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ایل او سی پر جنگ بندی پر سختی سے عملدرآمد کرنے پر اتفاق کے حوالے سے کہا کہ ڈی جی ایم اوز رابطے کا میکنزم 1987 سے ہے، حالات چاہے جیسے ہوں دونوں ڈی جی ایم اوز کے درمیان شیڈول کے مطابق رابطہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور بھارت کا  ایل او سی پر سیزفائر پر اتفاق

ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بے وزن چیزوں کا جواب دینا نہیں بنتا اور افواج پر انگلیاں اٹھانے والوں کو حکومت بہتر جواب دے رہی ہے۔ نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ جہاں پر جواب دینے کی ضرورت پڑتی ہے پاک فوج جواب دیتی ہے، جو انگلیاں اٹھاتے ہیں حکومت انہیں بہتر جواب دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے بے وزن چیزوں کا جواب دینا نہیں بنتا۔ ترجمان پاک فوج نے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ایل او سی پر جنگ بندی پر سختی سے عملدرآمد کرنے پر اتفاق کے حوالے سے کہا کہ ڈی جی ایم اوز رابطے کا میکنزم 1987 سے ہے، حالات چاہے جیسے ہوں دونوں ڈی جی ایم اوز کے درمیان شیڈول کے مطابق رابطہ ہوتا ہے، اگر کوئی ایمرجنسی ہو تو شیڈول کے علاوہ بھی یہ رابطہ ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کوئی ایمرجنسی صورتحال نہیں ہے، مہینے میں ایک بار ڈی جی ایم اوز کے مابین رابطہ ہوتا ہے، اس رابطے کے لیے کوئی دباؤ نہیں تھا، دونوں ممالک نے زمینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اتفاق کیا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے اور 2003 کے معاہدے پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے