آزادی کے حصول تک فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکی اداکارہ سوزین سرینڈن

(پاک صحافت) معروف امریکی اداکارہ سوزین سرینڈن نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف نہتے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ سوزین سرینڈن نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم کے خلاف ہونے والے ایک احتجاج میں شرکت کی۔

اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر احتجاج کی ایک ویڈیو اور احتجاج کے دوران فلسفی، نقاد اور 2024ء کے امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار کارنل ویسٹ کے ساتھ لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ سوزین سرینڈن نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آج واشنگٹن ڈی سی میں فلسطین کے لیے لاکھوں لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوں اور ہمیں فلسطین کی آزادی تک یہ گواہی دینا ہوگی۔

اُنہوں نے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے تنیجے میں اب تک 23,357 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 10 ہزار بچے ہیں

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے