مریم نواز

مریم نواز کا لندن جانے کے لئے کسی بھی عدالت سے رجوع نہ کرنے کافیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز  نے اپنے بیٹے کے نکاح میں شرکت کے لیے کسی بھی عدالت سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مریم نواز لندن جانے کیلئے عدالت سے رجوع کریں گی، مریم نواز 22 اگست کو بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنا چاہتی ہیں جس کے لیے وہ عدالت سے 2 ہفتوں کیلئے لندن جانے کی اجازت مانگیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز  کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف لندن جانے کے لئے کسی بھی عدالت سے رجوع نہیں کر رہیں۔ وہ کل اپنی ٹویٹ میں بھی واضح کرچکی ہیں کہ وہ اپنے بیٹے کے نکاح میں شرکت کیلیے کسی سے اجازت نہیں مانگیں گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے  پہلے بھی پاکستان میں رہ کر مشکل حالات کا مقابلہ کیا اب بھی کریں گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں شرکت سے متعلق خبروں پر ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جب والدہ فوت ہوئی تو میں جیل میں تھی، اب میں بیٹے کے نکاح کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کرسکوں گی، میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں۔ حکومت سے باہر جانے کیلئے کوئی درخواست نہیں کروں گی۔ شرکت نہ کرنے کی وجہ میرے خلاف جعلی کیس اور نام ای سی ایل میں ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے