جے یو آئی ایم کیو ایم

ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے درمیان کراچی کی مختلف تشستوں پر اتحاد

کراچی (پاک صحافت) ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے درمیان کراچی میں مختلف تشستوں پر اتحاد ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کے امیدواران آج ہمارے حق میں دستبردار ہورہے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان اور جے یو آئی (ف) دو جان ایک قالب ہیں۔ ایم کیو ایم ہمیشہ سے مولانا فضل الرحمان اور جمعیت علماء اسلام کی حمایت کرتی رہی ہے، ہمارا اور جمعیت علماء اسلام کا سیاسی سفر جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی نے ایم کیو ایم کی انتخابی مہم میں ایک اہم فیصلہ کیا ہے، پی ایس 104 سے جے یو آئی کے مولانا سمیع ایم کیو ایم کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر موجود جے یو آئی کے رہنما مولانا غیاث نے کہا جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر فیصلے کرتی ہے۔ جے یو آئی ایم کیو ایم، جی ڈی اے و دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر اتحاد بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار ایم کیو ایم کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو رہے ہیں۔ دستبرداری کا اعلان مولانا فضل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے