خورشید شاہ

موجودہ حکومت کی بنیاد افواہوں پر ہے، خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید حسین شاہ نے پاکستان تحریک انصاف حکومت  پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی بنیاد افواہوں پر ہے، لہٰذا ان پر توجہ نہیں دینی چاہئے۔ خورشید شاہ کا  کہنا ہے کہ عوام کو احساس ہے ہم ایسی حکومت میں پھنسے ہیں جو احساس ہی نہیں رکھتی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے  سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کی طرف سے کوئی شوکاز نوٹس ملنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی لوگ چاہتے ہیں کہ پی پی میں اختلافات پیدا کریں، مجھےشوکاز کیوں ملےگا؟ ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان تو دشمن سے بھی ملتے ہیں، ایسی کوئی بات نہیں، مجھے شوکاز دینے کی پارٹی نے تردید کردی ہے۔

واضح رہے کہ  ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے مزید کہا کہ دسمبر تک ڈالر 180 تک جائے گا، مہنگائی کم کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان پر  تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے نا تجربہ کاری سے اقوام متحدہ میں دنیا کو اپنے حالات بتانے کا موقع گنوا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے