شہباز شریف

مہنگائی کا قہر برساتا سورج حکومت کے خاتمے سے ہی غروب ہوگا، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کرپشن اور نااہلی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے، مہنگائی کا قہر برساتا سورج حکومت کے خاتمے سے ہی غروب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے جاری بیان میں بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنا کرپشن، نااہلی اور ظلم ہے، عوام پر مہنگائی، بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی بجلیاں گرائی جارہی ہیں۔

واض رہے کہ شہباز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ  پی ٹی آئی  حکومت اپنے پہلے سال والی غلطیاں دہرا کر قوم اور معیشت کو تباہی کی دلدل میں لیجارہی ہے، اووربلنگ سے عوام کو لوٹا گیا، اب یہ نیا ظلم ڈھایا گیا ہے۔ حکومت اپنے پہلے سال والی غلطیاں دہرا کر قوم اور معیشت کو تباہی کی دلدل میں لیجارہی ہے، اووربلنگ سے عوام کو لوٹا گیا، اب یہ نیا ظلم ڈھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے