اعجاز جکھرانی

سندھ میں جیلوں کا فرسودہ قانون ختم اور نئے قانون پر عملدرآمد ہوگا، اعجاز جکھرانی

سکھر (پاک صحافت) مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جکھرانی نے صوبے میں قائم جیلوں سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں جیلوں کا فرسودہ قانون ختم اور نئے قانون پر عملدرآمد ہوگا، جیلوں میں قیدیوں کیلئے چھوٹی صنعتیں قائم کی جائیں گی، انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ڈسٹرکٹ جیل شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شہر سے باہر ماڈرن جیل تعمیر کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی نے کہاکہ موجودہ جیل کی زمین شہریوں کی سہولت کیلئےاستعمال کی جائے گی، ماڈرن جیل سے متعلق پروپوزل کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ اعجاز جکھرانی نے یہ بھی بتایا کہ نے کہاکہ لاڑکانہ جیل واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے،جیل سے متعلق مسائل حل کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں اعجاز جکھرانی کا کہنا تھا کہ نیب پر حملہ نہیں کیا، بلکہ انہیں عزت دی تھی، میڈیا اور سوشل میڈیا پر غلط خبروں سے لوگ خود آئے، ہم نے نہیں بلایا تھا، میرے خلاف نیب کیس سیاسی مخالفین کے کہنے پر بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے