مراد علی شاہ

کے فور پراجیکٹ پر مزید تاخیر کی گنجائش نہیں۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کے فور پراجیکٹ پر مزید تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کے فور پروجیکٹ پر اجلاس ہوا جس میں منصوبے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی سندھ کو چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری بلدیات اور پی ڈی واپڈا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کے فور مین اسٹریم ورکس 126 ارب روپے کا پراجیکٹ ہے جو وفاقی حکومت ادا کرے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے فور کی تعمیر 74 ارب روپے کی ہے جس میں 80 فیصد ڈونر ادارے اور 20 فیصد سندھ حکومت دیگی، کے بی فیڈر کی لائننگ 50 فیصد وفاقی حکومت اور 50 فیصد سندھ حکومت ادا کرے گی۔ کے فور مین اسٹریم کے 8 کنٹریکٹ پیکیجز ہیں، کے فور مین اسٹریم کے تحت 52.62 ارب روپے میں سے 40.36 ارب روپے جاری ہوچکے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کے فور پراجیکٹ بہت تاخیر کا شکار ہوچکا، اس میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں، وفاقی حکومت سے کہیں گے کہ پی ایس ڈی پی سے فنڈز جاری کریں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے