حسن مرتضی

نیازی ٹولے کو ہر طرف سے ناکامی اور شرمندگی کا سامنا ہے، حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) سینئر صوبائی وزیر سید  حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کی اسمبلیوں میں یکے بعد دیگرے واپسی شروع ہو چکی، نیازی ٹولے کو ہر طرف سے ناکامی اور شرمندگی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر اور جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی سے استعفے اور ضمنی الیکشن میں حصہ،دوغلا بے نقاب ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب عوام مہنگائی کے موجد کی آواز پر باہر نہیں نکلیں گے اور اب تو اسکے صوبے کے اساتذہ بنی گالا کا گھیراؤ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سید حسن مرتضی نے مزید کہا کہ گرفتاری کے خوف نے نیازی کے پاؤں باندھ دیئے ہیں، چوہے کی طرح بنی گالا کے بل میں چھپنے والے کو 25جون کے بعد پناہ نہیں ملیگی۔ سینئر صوبائی وزیر اور جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ کا مزید کہنا تھا کہ فتنے کو فساد اور انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے