وزیر اعظم شہباز شریف

مناظرے کی ضرورت نہیں، عوام نے کارکردگی پرکھنی ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات میں کم دن رہ گئے ہیں ہم نے اپنے پروگراموں میں جانا ہے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کسی مناظرے کی ضرورت نہیں، عوام نے کارکردگی پرکھنی ہے، میدان اور گھوڑا حاضر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ نواز شریف کا مقابلہ کسی جماعت سے نہیں اپنی ہی ماضی کی کارکردگی سے ہے، منشور میں ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا ہے تو ن لیگ کا ماضی گواہ ہے۔

سابق وزیراعظم کا مزید کا کہنا تھا کہ بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نواز شریف کے دور میں ختم ہوئی، ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے کہ عوام نے لیڈر کو ووٹ دیا اور ان کو عزت دی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بلاول کے چیلنج پر شہباز شریف نے کہا تھا کہ بہتر ہوتا بلاول سندھ کے معائنے کے دعوت دیتے، مناظرہ بھی ہوجاتا، موازنہ بھی ہوجاتا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے