اسحاق ڈار حنا ربانی کھر

دورہ افغانستان سے قبل وزیر خزانہ اور حنا ربانی کھر کی اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) دورہ افغانستان سے قبل وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حنا ربانی کھر کی ملاقات میں اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان سے پہلے جامع تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ دورے میں افغان انتظامیہ سے تجارت اور علاقائی رابطے بڑھانے کے اقدامات پر فیصلہ کن بات کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق اسحاق ڈار کو وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے معاشی، علاقائی امن اور استحکام پر بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان عوام کی مدد کی، مشکل وقت میں افغانستان کی مدد کے لیے فریم ورک ترتیب دیا جائے۔ افغانستان کے دورے سے پہلے جامع، مؤثر اور نتیجہ خیز منصوبہ تیار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے