آصف زرداری

نیا وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ہر صورت جیالا ہی ہو گا، آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں اتحادیوں سے مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ سابق صدرِ مملکت و پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں نیا وزیرِ اعلیٰ ہر صورت ایک جیالا ہی ہو گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا بلوچستان کے نو منتخب ارکانِ اسمبلی سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلوچستان کے نو منتخب ایم پی ایز اور سینئر قیادت نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان نے اتحادی حکومت بنانے کے لیے بات چیت کا اختیار آصف زرداری کو دے دیا ہے۔ دوسری جانب بلوچستان سے پیپلز پارٹی کے نو منتخب ارکانِ صوبائی اسمبلی کا اسلام آباد میں سرفراز بگٹی کی قیام گاہ پر اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر نو منتخب رکنِ بلوچستان اسمبلی صادق عمرانی نے کہا کہ عوام نے پیپلز پارٹی کو اکثریت دی ہے تو حکومت بنانا ہمارا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے