خورشید شاہ

ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے لی جانے والی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو پہلے علم ہو جاتا ہے کہ ان کیخلاف کیا ہونے والا ہے، وہ فیصلہ آنے سے قبل ہی اسے متنازعہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے، پنجاب میں الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا شور مچانا شروع کردیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر عمران خان کی مشاورت سے ہوا تھا، سابق دور حکومت میں معیشت بری طرح متاثر ہوئی، سیاستدانوں کو قوم کے سامنے سچ بولنا چاہیے، عمران خان کو ضمنی الیکشن ہارنے کا خوف تھا، پہلے ہی الزام لگانا شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے