رانا ثناء اللہ

عمران خان نے بلاجواز چیف الیکشن کمشنر کیخلاف غلط زبان استعمال کی، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن نے ایک تاریخی فیصلہ دیا ہے، چیف الیکشن کمشنر اور انکے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے بلاجواز چیف الیکشن کمشنر کیخلاف غلط زبان استعمال کی، چیف الیکشن کمشنر نے دانائی و صبر کا مظاہرہ کیا، فتنہ فساد خان اس فیصلے کی روشنی میں ایک مستند جھوٹے انسان ہیں۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ خیرات اور مریضوں کے نام پر پیسہ جمع کرکے سیاست پر لگایا گیا، جہلم کے ڈبو صاحب کہہ رہے تھے کہ اس میں فارن فنڈنگ کا ذکر نہیں، قانون میں لکھا ہے فارن ایڈڈ سیاسی جماعت، علی ظفر پر بڑی حیرانگی ہے پڑھےلکھے آدمی ہو کرعجیب باتیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے