مراد علی شاہ

ملکی توانائی کے وسائل سندھ کے علاقے تھر میں موجود ہیں۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ملکی توانائی کے بیشتر وسائل سندھ کے علاقے تھر میں موجود ہیں، سندھ اس حوالے سے پاکستان کا سب سے اہم صوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ وسائل کے حساب سے ملک کا اہم صوبہ ہے، تھر میں دنیا کا عظیم تر کوئلہ کے ذخائر ہیں، ملک کے توانائی کے وسائل سندھ کے تھر میں موجود ہیں۔ جھمپیر کے ونڈ کوریڈور بھی توانائی کی پیداوار کیلئے بہترین ہیں، سندھ میں شمسی توانائی کے مختلف کوروڈور ہیں جس میں جامشورو، سکھر، جیکب آباد اضلاع شامل ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ سندھ کی سمندری پٹی بہت اہم ہے، کراچی میں 2 بندرگاہیں کراچی پورٹ اور قاسم پورٹ ہیں۔ ہمیں اس صلاحیت سے بھر پور فائدہ اٹھانا ہے، ٹیرٹری ہیلتھ کیئر میں سندھ نے زبردست کام کیا ہے، نئے بجٹ میں ہیومن کیپیٹل میں زیادہ سرمایہ کاری کریں گے، ہیومن کیپیٹل کا مقصد اپنے نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، سائبر سسٹم اور دیگر اہم ٹیکنیکل شعبوں میں تربیت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے