عون چوہدری

استحکامِ پاکستان پارٹی ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر سکتی ہے، عون چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت آئندہ عام انتخابات کے دوران مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر سکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں عون چوہدری نے کہا کہ ہماری نئی سیاسی جماعت کا نام بھی اسی لیے استحکام پاکستان پارٹی رکھا گیا ہے کیونکہ ہم پاکستان میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہبڑی بدقسمتی ہے کہ ملک میں پچھلے کچھ مہینوں سے ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بے یقینی کی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے۔اس نفرت کی سیاست کو اب بس کر دیا جائے، جس طرح سے گزشتہ ایک سال میں ذاتیات اور دشمنیوں کا ماحول بن گیا ہے، سیاست میں ایسا پہلے تو کبھی نہیں دیکھا تھا۔

واضح رہےکہ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت ہم نے خود بنائی تھی اور بعد میں ہم اُس سے اِسی لیے نکل گئے کیونکہ اس میں حقیقی لوگوں کی مزید گنجائش باقی نہیں رہی تھی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کی بنیاد رکھی۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے