مریم نواز

جب سے بیساکھیاں گئی ہیں عمران نیازی کی عقل ٹھکانے نہیں آرہی۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب سے بیساکھیاں گئی ہیں عمران نیازی کی عقل ٹھکانے نہیں آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ہر جگہ کھڑا ہوگیا، انتخاب میں عوام کا پیسہ لگتا ہے، دس نشستوں پر کھڑا ہوجاتا ہے اور پھر ایک رکھ کر باقی چھوڑ دیتا ہے، یہ تضاد نہیں منشیات زدہ انسان کے فیصلے ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کل پی ٹی آئی کارکن جاں بحق ہوا تو میرا دل خون کے آنسو رویا، یہ شخص گھر میں چھپ کر بیٹھا رہا، نوازشریف نے کبھی اپنے کارکنوں اور یوتھ کو اپنی شیلڈ نہیں بنایا، یہ ہوتا ہے شیر اور گیدڑ میں فرق، کارکنان ہر جگہ آجاتے ہیں، خود وہ پہنچتے نہیں۔ نوجوان کے والد کو تعزیت کیلئے زمان پارک بلایا جیسے ان کا ملازم ہو۔

انہوں نے کہا کہ 55 ارب جیب میں ڈال لیے اور کابینہ کو بتایا بھی نہیں، سوٹ کیسوں میں پیسے لے جانا منی لانڈرنگ نہیں ہے، توشہ خانہ میں چوریاں کر کے اسے چھپایا گیا، ایک شخص ملک میں فساد اور انتشار پھیلا رہا ہے۔ عمران خان نے ملک کے پیسوں کو اپنا سمجھ رکھا ہے، مجھے نانی کہنے والا نوازشریف کی عمر کا ہے، اچھے فیصلے کیے ہوتے تو آج نانا دادا ہوتا۔ فرح گوگی کو راتوں رات فرار کردیا۔ آپ کو سیاست پیاری ہے، آپ بیٹی کے مجرم ہیں، بیٹی کا نام نہیں لے سکتے، عمران خان نے اپنی بیٹی کے بارے میں جھوٹ بولا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کبھی کہتے ہیں ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے اور کبھی ایسی بیماری کا نام لیتے ہیں جو میں لے بھی نہیں سکتی، کورٹ کیلئے بیمار اور ریلی کیلئے تیار، جان کا خطرہ کورٹ میں ہوتا ہے یا ریلی میں، قاسم، سلمان کی زندگی کی قیمت ہے لیکن میرے پولیس والوں کی زندگی کی کوئی قیمت نہیں ہے، پولیس کی گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے گئے، کون سا لیڈر ہے جو گھر میں چھپ کر بیٹھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے