آصف زرداری

ملک کو وہ عزت دلواؤں گا جو اس ملک کی پہچان ہے۔ آصف زرداری

نوابشاہ (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ میں اپنے ملک کو بین الاقوامی سطح پر وہ عزت دلواوں گا جو اس کی پہچان ہے، اب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلا معرکہ ہم مارچکے ہیں، آگے بھی کامیابیاں ہماری ہوں گی۔ پاکستان کے بچوں، اپنے کارکنوں اور عوام کے لیے ساری دنیا سے لڑنے کو تیار ہوں، یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگ مجھے کہتے ہیں آئی لو یو مور۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا یہ نصیب نہیں کہ پاکستان ہمیشہ ایک غریب ملک رہے، صدر تھا اس وقت بھی ملک کو امیر بنارہا تھا، اب بھی امیر ممالک میں شامل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ صرف بڑے لوگ امیر ہوں گے تو ملک امیر نہیں ہوگا، ملک تب امیر ہوگا ہے جب غریب امیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے