مریم اورنگزیب

عمران خان اپنی سیاست کیلئے سیلاب زدگان کی امداد رکوانا چاہتا ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی سیاست کیلئے سیلاب زدگان کی امداد رکوانا چاہتا ہے، یہ اب پوری قوم کا دشمن بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کسی ادارے کو برا بھلا کہنے میں شرم محسوس نہیں کرتے، اب عدالتوں کو بھی علم ہو جانا چاہئے۔ انا پرست، خود پسندی اور تکبر میں ڈوبا شخص ہی خطرناک ہوتا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ میڈیا اور قوم سیلاب متاثرین کی طرف توجہ مرکوز رکھیں، یہ بیمار ذہنیت شخص سیلاب متاثرین کے آٹے پر بھی سیاست کرتا ہے۔ عمران خان اپنی گھٹیا سیاست کیلئے سیلاب متاثرین کی امداد رکوانا چاہتا ہے، یہ انتشار پھیلانا چاہتا ہے، یہ وہی ذہنی بیمار ہے جس نے اپنی سیاست کیلئے شہداء کیخلاف سوشل میڈیا پر زہریلا پراپیگنڈا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے