حمزہ شہباز

عمران نیازی اور حواریوں کو سنگین کھلواڑ کا حساب دینا ہوگا۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اور حواریوں کو چار سال قوم کے ساتھ سنگین کھلواڑ اور مذاق کا حساب دینا پوگا۔ قوم کے ساتھ خیانت کرنے والے معافی کے قابل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیا پاکستان کیا بننا تھا، عمران نیازی نے پرانا پاکستان بھی تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پونے 4 برس قوم کو دلفریب نعروں سے بہلایا گیا، عمرانی سرکار نے نااہلی، آرگنائزڈ کرپشن اور بیڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کئے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ 22 کروڑ عوام کو نوکریوں اور گھروں کے لالی پوپ دیے گئے، عمران نیازی اور حواریوں کو سنگین کھلواڑ کا حساب دینا ہوگا۔ علاوہ ازیں حمزہ شہباز نے سیکریٹری صحت سے لودھراں میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے