رانا ثناءاللہ

گورنر پنجاب نے حلف نہ لے کر آئین کی خلاف ورزی کی۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حلف نہ لے کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے اور وہ اگلے چند روز میں عہدے سے فارغ ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت وزیراعظم کی بھیجی گئی سمری 14 دن میں منظور یا اعتراض لگا کر واپس کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم اسی طرح کی سمری دوبارہ بھیج دیں تو صدر مملکت کو منظور کرنا ہوتی ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر صدر سمری منظور نہ کریں تو 10 دن میں سمری منظور سمجھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اسلام آباد کے لیے 30 لاکھ نہیں چند ہزار لوگوں کی بات کرے۔ اسلام آباد پہنچنے پر ان لوگوں نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون انہیں ہاتھ میں لے گا۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے