نواز شریف

سب ملکر کوشش کرینگے کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالیں۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش موجودہ بحران اور مشکل حالات سے نکالنے کے لئے تمام اتحادی جماعتیں مل کر جدوجہد کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے لندن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان گزشتہ پانچ سالوں سے مشکلات میں ہے، سب ملکر کوشش کریں گے کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالیں، قوم بھی ملکی ترقی کے لئے دعا کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب کے عہدے پر ہونے والے انتخاب میں حمزہ شہباز شریف نے اکثریتی ووٹ حاصل کرنے کے بعد کامیاب ہوئے اور ایک بار پھر وزیراعلی پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔ یہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی کی پنجاب میں بڑی کامیابی قرار دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے