شہباز شریف

وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ آذربائیجان میں وزیراعظم کی صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات ہوگی، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے وزیراعظم سے آذربائیجان کے وزراء کے وفد کی ملاقات بھی ہوگی۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے